پاک ایران تفتان بارڈر بندش کو ایک ماہ 10 دن گزرگئے

پاک ایران تفتان بارڈر بندش کو ایک ماہ 10 دن گزرگئے

  

کوئٹہ(آن لائن)پاک ایران تفتان بارڈر بندش کو ایک ماہ دس روزگزرگئے چاغی اور دالبندین سمیت ضلع بھر میں لاک ڈاون برقرارایرانی اشیاء خوردنوش کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے تمام سرحدی علاقوں میں کرفیو کا سما ویرانی،سناٹا،خاموشی،نظام زندگی مفلوج ہوگئی تفصیلات کے مطابق پاک ایران باڈر بندش کے باعث سرحدی علاقوں تفتان نوکنڈی ماشکیل دالبندین میں ایرانی اشیاء کی شدید قلت ضلع بھر میں لاک ڈاو ن آج دسویں روز میں بھی جاری تمام سرحدی علاقوں میں کرفیو کا سماں ویرانی سناٹا خاموشی نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی،ذرائع کے مطابق ایران باڈرتفتان قرنطینہ سینٹر میں دوسو افراد موجودہیں جن میں سے پچاس سے زائد افر اد کاتعلق اندرون بلوچستان سے ہیں۔

تفتان بارڈر

مزید :

صفحہ آخر -