سعودی عرب نے کرونا سے نمٹنے کیلئے امدادی سامان پاکستان کے حوالے کردیا

  سعودی عرب نے کرونا سے نمٹنے کیلئے امدادی سامان پاکستان کے حوالے کردیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رابطہ عالم اسلامی نے کرونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے حفاظتی سامان محکمہ صحت پاکستان کے حوالے کر دیا۔ نور الحق قادری نے سعودی عرب کی جانب سے امداد کو نعمت قرار دیدیا۔ رابطہ عالم اسلامی نے مشکل کی گھڑی میں حکومت پاکستان کے ساتھ دینے کیلئے تھرمل سکینر گنز، ٹیسٹنگ کٹس، ماسک، سینی ٹائزرز اور دیگر سامان وزارت صحت کو عطیہ کیا ہے۔اسلام آباد میں تقریب کے دوران سامان قومی ادارہ صحت کے ڈی جی ہیلتھ کے سپرد کیا گیا۔ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری مہمان خاص تھے۔ تقریب میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔نور الحق قادری نے عالم اسلامی کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو امداد کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

امدادی سامان

مزید :

صفحہ آخر -