اسلام آباد،بحریہ ٹاؤن اور این ڈی ایم کی ڈس انفیکٹ سپرے مہم جاری

  اسلام آباد،بحریہ ٹاؤن اور این ڈی ایم کی ڈس انفیکٹ سپرے مہم جاری

  

لاہور (خصوصی رپورٹ) بحریہ ٹاؤن اور NDMA کی جانب سے اسلام آباد میں کرونا کی روک تھام کے سلسلے میں ڈس انفیکٹ سپرے مہم کے پانچویں روز بھی جاری۔ انسداد کرونا کے خلاف پاکستان کی پہلی جدید سپرے ڈسٹ مشین اسلام آباد میں پہنچ گئی ہے جس کی مدد سے وائرس زدہ علاقوں کو انتہائی تیزی سے وائرس سے پاک کیا جا سکتا ہے۔ بارہ کہو، پولی کلینک ہسپتال اور اطراف میں جراثیم کش سپرے اور ہزاروں ضرورت مند خاندانوں میں راشن تقسیم کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔ بحریہ ٹاؤن کے سکیورٹی ہیڈ بریگیڈئر (ر) ضیا القمر نے کہا کرونا سے بچاؤ کے لئے یہ مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ معلومات کی کمی کی وجہ سے ہم نے علاقوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ایجوکیٹ بھی کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -