سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی کا رجحا ن، ڈالر 13پیسے مہنگا

سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی کا رجحا ن، ڈالر 13پیسے مہنگا

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز تیزی کا رجحان غالب رہا،کے ایس ای100انڈیکس 273.94پوائنٹس اضافہ سے 29505.57 کی سطح پرپہنچ گیا،جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 47 ارب 71کروڑ70لاکھ روپے بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس 29692پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر273.94ائنٹس کے اضافہ سے 29505.57پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں گزشتہ روز مجموعی طور پر358کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 214کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،122کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دوسری جانب انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید13پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر13پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر166.70روپے سے بڑھ کر166.83روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -