بلوچستان ہائیکورٹ کا محکمہ معدنیات میں 132 افراد کی بھرتی کا حکم معطل

  بلوچستان ہائیکورٹ کا محکمہ معدنیات میں 132 افراد کی بھرتی کا حکم معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے بلوچستان کے محکمہ معدنیات میں 132 افراد کی بھرتی کا حکم معطل کر تے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف صوبائی حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔ بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں بیچ نے صوبائی حکومت کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ سر کاری وکیل نے کہا کہ بھرتیوں کا عمل قانون کے مطابق 120 دن میں مکمل کرنا تھا، محکمہ نے بھرتیوں کا عمل کئی سال تک مکمل نہیں کیا۔ صوبائی کابینہ نے مقررہ وقت گزرنے پر دوبارہ اشتہار دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بلوچستان ہائی کورٹ نے پہلے سے اپلائی کرنے والے تمام افراد کو بھرتی کرنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ ابھی تک کسی کو اپوائنٹمنٹ لیٹر ملا ہے نہ ہی انٹرویو ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہائی کورٹ نے کس بنیاد پر بھرتیوں کا حکم دیا؟۔ بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
حکم معطل

مزید :

صفحہ آخر -