تبلیغی جماعت سے کسی قسم کا ظلم برداشت نہیں کیاجائے گا، پرویزالٰہی

تبلیغی جماعت سے کسی قسم کا ظلم برداشت نہیں کیاجائے گا، پرویزالٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تبلیغی جماعت سے کسی قسم کا ظلم و زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، تبلیغی جماعت پرامن ضرور ہے لیکن لاوارث نہیں، ان پر ظلم اور زیادتی کرکے اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دی جائے، یہ جماعت دنیا بھر میں مسلمانوں کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے اور پوری دنیا میں امن کی داعی ہے، اس کے احباب دنیا کے ہر خطہ میں اور ملک میں امن کے سفیر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں، یہ ایسی جماعت ہے جس کی تبلیغ سے کہیں اور کبھی بھی کوئی انتشار نہیں پھیلا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تبلیغی احباب کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھی رابطہ کیا ہے، افسوس سندھ میں عمل ہو گیا لیکن پنجاب میں عمل نہیں ہو سکا، پنجاب حکومت کو آئی جی سندھ کا نوٹیفکیشن بھی بھجوایا ہے پھر بھی کچھ عمل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ بند کیا جائے، کیا کورونا یورپ، امریکہ اور اٹلی میں بھی تبلیغی جماعت کی وجہ سے پھیلا ہے، جو مہمان یہاں بیرونِ ممالک سے آئے ہیں پنجاب پولیس ان سے کسی قسم کی زیادتی نہ کرے، اپنا رویہ ٹھیک کرے اور مہمانوں سے مجرموں کی طرح برتاؤ نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن احباب کو مسجدوں سے اٹھا کر تھانوں میں بند کیا گیا ہے ان کو فی الفور رہا کر کے مسجدوں یا تبلیغی مراکز میں شفٹ کیا جائے اور ان مساجد و مراکز کو قرنطینہ قرار دیا جائے اور وہاں ان کیلئے راشن اور سہولیات کا بندوبست کیا جائے۔
پرویزالٰہی

مزید :

صفحہ آخر -