محکمہ صحت پنجاب نے کرونا متاثرہ مریضوں پر مامور ڈاکٹرز، نرسوں کو دیا ڈیوٹی ریلیف واپس لے لیا

محکمہ صحت پنجاب نے کرونا متاثرہ مریضوں پر مامور ڈاکٹرز، نرسوں کو دیا ڈیوٹی ...

  

لاہور(جنر ل رپورٹر)محکمہ صحت نے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز اور نرسوں کو دیا گیا ڈیوٹی ریلیف واپس لے لیا۔ اس ضمن میں نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 28مارچ کو جو ڈاکٹروں کو ڈیوٹی ریلیف دیا گیا تھا،وہ نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں اورنرسوں کے ڈیوٹی اوقات چھ کی بجائے آٹھ گھنٹے ہی رہیں گے اور ایک ہفتہ مسلسل فرائض سر انجام دینے والے ڈاکٹروں کو دو ہفتے کی چھٹی دینے کا فیصلہ ہر ہسپتال کی انتظامیہ اپنے وسائل کو مدنظر رکھ کر کرنے کی مجاز ہوگی۔

ڈیوٹی ریلیف واپس

مزید :

صفحہ آخر -