تبلیغی جماعت کو کرونا پھیلاؤ کا ذمہ دار ٹھہرانا سازش، انہیں لاوارث نہ سمجھا جائے: فضل الرحمن

  تبلیغی جماعت کو کرونا پھیلاؤ کا ذمہ دار ٹھہرانا سازش، انہیں لاوارث نہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)جمعیت علما ئے اسلام (ف)کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے تبلیغی جماعت کیخلاف پراپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کرونا وائرس کے پھیلاؤ و پرایک خاص ذہن کے تحت تبلیغی جماعت کو ذمہ دار ٹھرایا اور تبلیغی جماعت کے اراکین کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے،قوم جاننا چاہتی ہے اس معاملے کو کس سے برابر کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے،ہم نام نہاد حکومت پر واضح کر دینا چاہتے کہ تبلیغی جماعت کو لاوارث نہ سمجھیں۔وہ گزشتہ روزپارٹی رہنماؤں سے گفتگوکررہے تھے۔ مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت تبلیغی جماعت کا میڈیا ٹرائل ہورہا ہے،جس وقت ملک کو اتحاد واتفاق کی اشد ضرورت ہے،اسوقت میں ملک میں انتشار کو ہوا دی جا رہی ہے۔ تبلیغی جماعت ایک پر امن اور منظم جماعت ہے،اس پر کسی قسم کا ظلم وجبر برداشت نہیں کیا جا ئے گا،یہ جماعت امن کی داعی ہے اور پر امن انداز میں بے لوث اللہ اور اس کے رسول ؐکا پیغام پوری دنیا میں لوگوں تک پہنچا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تبلیغی جماعت کیخلاف منفی پراپیگنڈا کرنیوالے خدا کا خوف کریں،کیا پوری دنیا میں کرونا وائرس تبلیغی والوں کی وجہ سے پھیلا،اگر کسی مریض پر شک ہو تو کیا اسے ہتھکڑی لگائی جائیگی یا اس کو ہسپتال منتقل کیا جا ئے گا؟،مریض کو ئی بھی ہو اس کا فوری علا ج کیا جاتا ہے۔
فضل الرحمن

مزید :

صفحہ آخر -