سکولوں کے طلبہ کو ”تعلیم گھر“ چینل سے پڑھانے کا سلسلہ شروع

  سکولوں کے طلبہ کو ”تعلیم گھر“ چینل سے پڑھانے کا سلسلہ شروع

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کے باعث ’تعلیم گھر‘ کے نام سے روز صبح 8 بجے سے ایک بجے تک کیبل ٹی وی کے ذریعے تعلیمی سلسلہ شروع کردیا۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب ملک میں لاک ڈاؤن سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے کے سبب حکومت پنجاب نے تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے یکم اپریل سے پہلی جماعت سے 8 ویں تک کے طلبہ کو گھر بیٹھے تعلیم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کیبل ٹی وی چینل کے ذریعے صبح 8 بجے سے ایک بجے تک تعلیم دی جائے گی اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے لیکچرز نشر کیے جائیں گے، طالب علموں کو ہوم ورک دیا جائیگا جس کی بنیاد پراگلی جماعتوں میں پروموٹ کیا جائیگا۔اس کے علاوہ بچوں کو معیاری تعلیم کی گھر پر فراہمی اور کورونا وائرس کے باعث ہونے والے تعلیمی نقصان کے ازالے کے لیے ’تعلیم گھر‘ کے نام سے کیبل چینل بھی لانچ کیا گیا ہے۔ اس چینل کی ویڈیوز کو کیبل کے علاوہ یوٹیوب اور ویب سائٹ پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

تعلیم گھر

مزید :

صفحہ اول -