ملک گیرلاک ڈاؤن کے باعث بجلی کی طلب میں 25 فیصد کمی

ملک گیرلاک ڈاؤن کے باعث بجلی کی طلب میں 25 فیصد کمی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وباء سے بچاؤ کیلئے بطور احتیاط ملک گیر لاک ڈاون کی وجہ سے بجلی کی طلب معمول کے مقابلے میں 20 سے 25 فیصد کم ہوگئی۔این ٹی ڈی سی کے ذرائع نے بتایا کہ اس وقت ملک میں بجلی کی طلب 9 ہزار 524 میگاواٹ ہے، کرونا وائرس کے بعد کی صورتحال سے بجلی کی طلب کم ہوئی۔گزشتہ سال ان دنوں میں بجلی کی طلب ساڑھے 12 ہزار میگا واٹ سے 13 ہزار میگا واٹ تھی، اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے ان دنوں بجلی کی طلب تقریباً 3ہزار میگاواٹ کم ہے۔ذرائع کے مطابق ان دنوں بجلی کی طلب کا تخمینہ 12500 تا 13000 ہزار میگاواٹ تک لگایا گیا تھا،تاہم صنعتوں کی بندش سے 2500 تا 3 ہزار میگاواٹ تک بجلی طلب گرگئی۔

بجلی طلب کمی

مزید :

صفحہ اول -