وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت رقم کی شفاف تقسیم یقینی بنانا ہوگی،مشیر خزانہ

وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت رقم کی شفاف تقسیم یقینی بنانا ہوگی،مشیر خزانہ

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے وزیر اعظم کے اعلان کردہ اقتصادی ریلیف پیکیج کے تحت رقم کی تقسیم میں مکمل شفافیت یقینی بناتے ہوئے مستحقین کو بروقت ریلیف پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے گزشتہ روز اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔اجلا س میں کاروباری برادری کے نمائندوں نے ویڈیوکانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ کرونا وائرس کے سبب دیہاڑی دار طبقہ، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتیں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔اجلاس میں وزیر اعظم کے اعلان کردہ اقتصادی ریلیف پیکیج کے تحت دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کیلئے مختص کی گئی رقم کی تقسیم کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مشیر خزانہ نے ایف بی آر حکام کو ریفنڈکا عمل تیز بنانے کی ہدایت کی تاکہ کاروباری برادری کی لیکویڈیٹی صورتحال میں بہتری لائی جاسکے۔مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کاروباری برادری کو اس مشکل وقت میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

عبد الحفیظ شیخ

مزید :

صفحہ اول -