رائیونڈ تبلیغی مرکز کی شوریٰ کا اجتماعات اور جماعتوں کو نقل و حرکت روکنے کا حکم

  رائیونڈ تبلیغی مرکز کی شوریٰ کا اجتماعات اور جماعتوں کو نقل و حرکت روکنے کا ...

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کی مرکزی شوریٰ نے حکومت سے مشاورت کے بعد اجتماعات، تبلیغ کا عمل اور نقل و حرکت بھی روک دی،جس کے بعد تبلیغ کیلئے نکلی ہوئی جماعتیں بھی مرکز واپس آنا شروع ہوگئی ہیں۔مرکزی شوریٰ کی جانب سے تبلیغی ارکان کو کہا گیا ہے کہ وہ حکومتی احکامات کی مکمل پیروی کریں، جماعتیں جس جگہ بھی موجود ہیں، وہاں کے ضلعی افسروں سے تعاون کریں۔جماعت کے ارکان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے توبہ استغفار کیا جائے۔دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق واپس آنے والی جماعتوں کو وفود کی شکل میں علیحدہ رکھا جارہا ہے، تبلیغی مرکز کی انتظامیہ حکومتی نمائندوں اور ڈاکٹرز سے تعاون کررہی ہے، جبکہ ڈاکٹرز اپنی ذمے داریاں نبھا رہے ہیں۔

رائیونڈ تبلیغی مرکز

مزید :

صفحہ اول -