کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز

  کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی خصوصی ہدایات کے بعد وبا کی صورتحال میں لوگوں کو مدد کیلئے کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔کرونا ریلیف ٹائیگر فورس پر رجسٹریشن کا 10 اپریل تک جاری رہے گا۔ اس فورس میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد شامل ہو سکیں گے۔ اس فورس کے قیام کا مقصد ہنگامی حالات میں ضرورت مندوں کو خوراک، کھانا اور راشن سپلائی کرنا ہے، کرونا ریلیف ٹائیگر فورس میں شامل نوجوان قرنطینہ میں موجود افراد کی پہرے داری کا فرض بھی سنبھالیں گے۔ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار تمام نوجوان اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔سٹیزن پورٹل پر اپ لوڈ فارم میں نوجوان اپنا نام، پتا، عمر، موبائل نمبر، یونین کونسل اور ضلع کی تفصیلات درج کرکے کرونا ریلیف ٹائیگر فورس میں شامل ہونگے۔ یہ فورس ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت کام کرے گی۔
ٹائیگر فورس

مزید :

صفحہ اول -