وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار افراد رہا

  وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار افراد رہا

  

لاہور (آن لائن) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار افراد کو رہاکردیاگیا ہے - وزیر اعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہری حکومتی ہدایات پر من و عن عملدرآمد کریں -پنجاب حکومت نے تمام اقدامات عوام کی حفاظت کے لئے اٹھائے ہیں -حکومتی اقدامات کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی محفوظ بنائیں -انہوں نے کہا کہ شہری گھروں میں رہیں گے تو کورونا وائرس کی بیماری سے محفوظ رہیں گے-صوبائی حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے ہیں - وزیر اعلی نے کہا کہ صوبے کے عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے آئندہ بھی مزید اقدامات جاری رکھے جائیں گے

وزیر اعلی پنجاب

مزید :

صفحہ اول -