پاک فوج کرونا وائرس کیخلاف فرنٹ فٹ پر کھڑی ہے: فیاض الحسن چوہان

      پاک فوج کرونا وائرس کیخلاف فرنٹ فٹ پر کھڑی ہے: فیاض الحسن چوہان

  

لاہو ر (آئی این پی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرونا کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کا کردار قابلِ تعریف ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاک فوج کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا کیخلاف جنگ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ فرنٹ فٹ پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے،ساری پاکستانی قوم پاک فوج کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان پر جب بھی کڑا وقت آیا، پاک فوج نے اپنی جان اور محنت کا نذرانہ پیش کیا،زلزلہ، سیلاب، وبا اور دیگر قدرتی آفات کی صورت میں پاک فوج ہمیشہ سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ نظرآئی اور اب کورونا کے خلاف جنگ میں بھی پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کا کردار قابلِ تعریف ہے۔

فیاض الحسن چوہان

مزید :

صفحہ اول -