حکومت کروناسے بچاؤ کے اقدامات کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنانے کیلئے کوشاں،ظفر مرزا

حکومت کروناسے بچاؤ کے اقدامات کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنانے کیلئے ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے موثر اقدامات کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنارہی ہے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے پمز ہسپتال میں 30 بیڈز کی سہولت موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ اگلے پندرہ روز میں مزیز 80 بیڈز کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں، پولی کلینک ہسپتال میں 12 بیڈز کیپٹل ہسپتال میں 12 بیڈز کرونا وائرس کیلئے مختص ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد کو کرونا وائرس کیلئے مختص کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ فیڈرل جنرل ہسپتال میں 100 بیڈز کی سہولت ہوگی،این ڈی ایم اس پر کام کر رہی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ اسلام آباد میں کورنٹائین کی سہولیات مختص کیں۔انہوں نے کہاکہ پاک چائنہ سنٹر میں 50،او جی ڈی سی ایل50 میں کمروں کی سہولت موجود ہے،ریڈسن ہوٹل 50 ہل ویوز ہوٹل50 اور حاجی کمپلیکس میں 100 رومز کی سہولت موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ8پرائیویٹ ہسپتالوں کی طرف سے240 ائیسولیشن رومز،80 وینٹی لیٹرز ایک ہزار سے زائد بیڈز کی سہولت فراہم کی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ ہسپتالوں نے پیشکش کی ہے،ہمارے وینٹی لیٹرز ضرورت کے مطابق گورنمنٹ ہسپتال میں استعمال کر سکتے ہیں۔

ظفر مرزا

مزید :

صفحہ اول -