چیئر مین وپبلشر جنگ گروپ میر جاوید الرحمن سوسائٹی قبرستان میں سپرد خاک

  چیئر مین وپبلشر جنگ گروپ میر جاوید الرحمن سوسائٹی قبرستان میں سپرد خاک

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین و پبلشر جنگ گروپ میر جاویدالرحمن کو کراچی کے سوسائٹی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمن کے بڑے بیٹے میر جاویدالر حمن گزشتہ روز پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔میر جاویدالر حمن کی نماز جنازہ کے ڈی اے سکیم ون میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی، نماز جنازہ ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی۔نماز جنازہ کے بعد میر جاویدالر حمن کی میت جیو اور جنگ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن، میر ابراہیم رحمن اور دیگراہلخانہ لے کر سوسائٹی قبرستان پہنچے جہاں انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرمیر جاویدالر حمن کی نماز جنازہ اور تدفین میں صرف اہلخانہ اور انتہائی قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

سپرد خاک

مزید :

صفحہ اول -