عراق میں امریکی فوج پر حملہ ہوا تو ایران کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی،ٹرمپ

    عراق میں امریکی فوج پر حملہ ہوا تو ایران کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی،ٹرمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں اگر ہماری فوج پر حملہ ہوا تو تہران کو بہت بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی اورکہا کہ عراق میں موجود امریکی افواج پر حملہ کیا گیا تو اس کا بھرپور جواب دینگے اس کی ایران کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ ٹرمپ نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ معلومات اور اندازے کے مطابق ایران یا اسکے اتحادی امریکی افواج پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق ایران نے عراق میں امریکی پیٹریاٹ میزائلوں کی کھیپ عین الاسد کے فوجی اڈے پر تعینات کرنے پر امریکا کو دھمکی دی تھی۔خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کورونا وائرس کی وباء سے لڑ رہا ہے اور امریکا اس کی ا?ڑ میں عراق پر مہلک ہتھیار نصب کر رہا ہے۔ یہ اقدام عراقی پارلیمنٹ اور قوم کی توہین کے برابر ہے۔ اس اقدام سے خطے میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا ہو گی۔وزارت خارجہ حکام کا کہنا تھا کہ امریکا کو عراقی عوام کی خواہشات کا احترام کرنا ہو گا اس لیے جتنا جلدی ہو سکے امریکا عراق سے اپنی فوج کو نکال لے۔
ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -