پنجاب میں دودھ، دہی کی دکانوں کو رات آٹھ بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت

      پنجاب میں دودھ، دہی کی دکانوں کو رات آٹھ بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے دودھ، دہی کی دکانوں کو رات آٹھ بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دیدی۔ یہ فیصلہ اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان خان اور آئی جی شعیب دستگیر سمیت دیگر نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے کہا کہ دودھ، دہی کی دکانوں کو کھلا رکھنے کے اوقات میں اضافہ عوام کی سہولت کے پیش نظر کیا گیااس سلسلہ میں،تمام کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے منگل کے روز دکانوں کو پانچ بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
دودھ، دہی

مزید :

صفحہ اول -