32امریکی کانگریس اراکین کا ایران پر عائدپابندیاں معطل کرنیکا مطالبہ

32امریکی کانگریس اراکین کا ایران پر عائدپابندیاں معطل کرنیکا مطالبہ

  

واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ کے 32 ارکین کانگریس نے ایران پر عائد پابندیا ں معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔برنی سینڈرز سمیت دیگر ارکان کی طرف سے امریکہ کے وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ کو خط لکھا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سخت پابندیاں ایران میں کرونا وائرس وباء سے نمٹنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں۔کانگریس ارکان کا یہ بھی کہنا ہے ایران سے امریکہ کا تنازع کرونا کی وباء سے پریشان معصوم لوگوں کی مدد میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔واضح رہے کہ ایران وہ ایشیائی مسلم ملک ہے جو کرونا وائرس کی وبا ء سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔

امریکی کانگریس

مزید :

صفحہ اول -