ملک بھر کے صحافیوں،میڈیا ورکرز کیلئے ”کیئر فار میڈیا“ایپ جاری
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)حکومت نے ملک بھر میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ و سلامتی کیلئے کیئر فار میڈیا کے نام سے ایپ کا اجراء کر دیا ہے جبکہ وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے یہ ایپ ملک بھر میں کرونا وائرس سے متا ثرہ صحافی اور میڈیا ورکرز کی رجسٹریشن کیلئے ہے، ایپ صحافیوں کو بروقت سہولت فراہم کرنے کیساتھ ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد کا درست تعین کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی،قو م کا تحفظ وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے،تمام حکومتیں ہر محاذ پر موثر اقدامات کررہی ہیں۔بدھ کو کرونا و ا ئرس کے تناظر میں ویڈیو کانسفرنسنگ کے ذریعے موثر کمیونی کیشن سٹریٹجی،مہم کیلئے صوبائی وزرا ء اطلاعات،ترجمانوں کیساتھ تیسرے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔اجلاس میں ناصر حسین شاہ، اجمل وزیر، لیاقت شاہوانی اورآزاد جموں و کشمیر سے مشتاق منہاس نے شرکت کی۔ کا نفرنس اجلاس میں،وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر معا و ن خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کی سہولت کیلئے COVID-19, CARE FOR MEDIA ایپ کا اجراکیا۔اس موقع پر عاشق اعوا ن کا مزید کہنا تھا اس ایپ کے ذریعے صحافی اور ان کے خاندان کے افرد خود کو رجسٹر کروا کر اپنے کیسز رپورٹ کر سکتے ہیں۔ کرونا کیخلاف متحد ہو کر ایک ٹیم بننا ہے، ہم سب کا جینا مرنا ایک سا تھ ہے، ایک ٹیم بن کر ہی اس دشمن کو شکست دی جا سکتی ہے۔ ہماری توجہ تعاون، احتیاط اور آگاہی پر رہنی چاہیے کیونکہ یہ ایک دوسرے پر تنقید کا وقت نہیں۔ تمام وزرائے اطلاعا ت بھر پور توانائیوں کیساتھ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے سر انجام دے رہے ہیں۔ حفاظتی کٹس تقسیم کرتے وقت خیال رکھا جائے یہ صرف ان صحافیوں اور میڈیا کارکنوں میں تقسیم ہوں جو قرنطینہ، ہسپتالوں، ایمر جنسی وارڈز اور متاثرہ علاقوں میں کوریج پرمامور ہیں۔ ہم اخبارات کے ہاکرز کو بھی وزیر اعظم ریلیف پیکیج میں شامل کر رہے ہیں، ہر صوبہ اپنے ریلیف پیکیجز میں صحافیوں، میڈیا ورکرز اور اخبار فروشوں کو ضرور شامل کرے۔ ہمیں کرونا وباء سے صحت مند ہونیوالے افراد سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہوگی تاکہ لوگوں میں خوف کی صور تحا ل ختم ہو سکے۔ صوبے صحت یاب ہونیوالے افراد کی چھوٹی سی ٹی وی سی یا ویڈیو میسج بنا کر شیئر کریں۔مریضوں کیساتھ ناروا سلوک نہ رکھا جائے، ان کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی نہیں ہونی چاہیے۔ صحتمند افراد کو ہم نے دوبارہ زندگی میں فعال بنانا ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا کردار بہتر طور پر ادا کر سکیں۔ تمام صوبے میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگیوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقداما ت کریں، واجبات کی ادائیگیوں کی معاملے کو میڈیا ورکز کی تنخواہوں سے وابستہ کیا جاتا ہے۔ ہم نے ورکرز کا احساس اور خیال رکھنا ہے، وزیر اعظم نے ہمیں واجبات کی ادائیگی کیلئے ڈیڈ لائن دی ہے، امید کرتی ہوں تمام وزرائے اعلی بھی اس ضمن میں جلد اقدام اٹھائیں گے۔ ہمیں ایسی وبا کا سامنا ہے جسے ڈیل کرنے کیلئے پوری دنیا کو تجربہ نہیں۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا آج پارلیمان کو متحرک کردار ادا کرنا ہے، پارلیمان سے یکجہتی کی آواز عوام تک پہنچنی چاہیے۔ اس لمحے عوام ہمیں سیاست کرتے نہیں دیکھنا چاہتے سب کو ساتھ لے کر چلنے کے عمل کوآگے بڑھانا ہے۔
میڈیا ایپ