کرونا وائرس کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے فورس کی حفاظت بھی ضروری‘ وسیم احمد خان

کرونا وائرس کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے فورس کی حفاظت بھی ضروری‘ وسیم احمد خان

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات اور لاک ڈاؤن میں پولیس کے کندھوں پر دہری ذمہ داری عائد ہوچکی ہے جرائم کنٹرول کرنے کے ساتھ شہریوں کو مہلک وباء سے بچانے کیلئے پولیس فورس پوری استعداد سے تگ ودو کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی اکیلی ذمہ داری ریاست کی نہیں (بقیہ نمبر31صفحہ7پر)

بلکہ عوام کو بھی بطور ذمہ دار قوم ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہوکر انسانی زندگیوں کو بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانی ہونگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اچانک ضلع لودھراں کا دورہ کرتے ہوئے کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی پی او لودھراں سید کرار حسین اور ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان بھی موجود تھے۔قبل ازیں لودھراں پہنچنے پر آر پی او وسیم احمد خان کو پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔اس موقع پر آر پی او نے ضلع لودھراں میں کرونا وائرس کی صورتحال اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ بھی لی ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے کرائم میٹنگ کے دوران پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے پولیس فورس کی حفاظت بھی ضروری ہے اس حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے لاک ڈاؤن ہر صورت یقینی بنائے گی۔وسیم احمد خان نے کہا کہ پولیس فورسں 5 بجے شام تک تمام دکانات بند کرائے اور لوگوں کے اکھٹے ہونے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اپنے وسائل سے لاک ڈاؤن کے باعث بے روزگار ہونیوالوں کی امداد بھی کررہی ہے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔آر پی او وسیم احمد خان نے ضلع میں امن و امان کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران جرائم کے تدارک پر خصوصی توجہ دیں۔ فیلڈ اور تھانوں میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولیس افسران ماسک اور سینیٹائرز کے استعمال کو یقینی بنائیں۔پولیس کی جانب سے عوام کو درخواست کی جائے کہ وہ گھروں میں رہیں۔وسیم احمد خان کا کہنا تھا کہ مجرما ن اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور زیر تفتیش مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کی جائے۔اس موقع پر ڈی پی او لودھراں سید کرار حسین نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ سنگین کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام ایس ایچ اوز پوری محنت کیساتھ کام کررہے ہیں۔شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ڈی پی او نے کہا کہا لودھراں پولیس فرائض منصبی انتہائی ایمانداری سے سرانجام دیتے ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آرہی ہے۔کرار حسین نے کہا کہ اشتہاریوں، کریمنلزاور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔بعد ازاں آر پی او وسیم احمد خان نے ڈی پی او لودھراں کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا اور لاک ڈاؤن کے سلسلے میں پولیس انتظامات کا جائزہ لیا۔

وسیم خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -