تبلیغ جماعت کیخلاف میڈیا ٹرائل بند کیا جائے‘ مولانا فضل الرحمن

  تبلیغ جماعت کیخلاف میڈیا ٹرائل بند کیا جائے‘ مولانا فضل الرحمن

  

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پورے ملک سے شکایات آرہی ہیں کہ تبلیغی جماعت کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لئے ایک خاص ذہنیت کے تحت پہلے ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے پھر جہاں ان کی جماعتیں مراکز میں موجود ہوں یا کہیں سفر کررہی ہوں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور میڈیا ٹرائل کیا(بقیہ نمبر32صفحہ7پر)

جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ تاثر یہ ہے کہ یہ سب کچھ زلفی بخاری کو بچانے کیلئے کیا جارہا ہے تاکہ تفتان سے کپتان تک کے ذمہ داروں کو عوام کی نظروں سے اوجھل کرکے بے گناہوں کو صلیب پر چڑھایا جائے، دہشت گردی سے کورونا تک کا کارڈآخر کب تک مذہب کے خلاف استعمال کرنے کی یہ بھونڈی روایت برقرار رہے گی، انہوں نے کہا کہ تبلیغ جماعت کے خلاف میڈیا ٹرائل بند کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے جو بیرون ملک جماعتیں پھنسی ہوئی ہیں انہیں وطن واپس لانے کے لئے اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

ٹرائل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -