شاعر‘ کالم نگار ناصر بشیر کے گھر چوری‘ مشتبہ ملزم گرفتار

  شاعر‘ کالم نگار ناصر بشیر کے گھر چوری‘ مشتبہ ملزم گرفتار

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاقے دودھ فروش سجاد حسین سے تین مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی52ہزار چھین کر فرار ہوگئے،جبکہ تھانہ گلگشت کے علاقے گول باغ محمد طاہر اور دیگر افراد کے17موبائل چوری ہوگئے ادھر ملک کے ممتاز شاعر،کالم نگار اور کئی کتابوں کے(بقیہ نمبر33صفحہ7پر)

مصنف ناصربشیر کے ملتان میں واقع آبائی گھر سے 65ہزار روپے،3موبائل اور اہم کاغذات چوری کرنے کے الزام میں مْشتبہ ملزم کوتھانہ لوہاری گیٹ ملتان نے تحویل میں لے لیا ہے،ناصر بشیر کے بھائی واجد بشیر نادر کی مدعیت میں ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے لیکن پولیس تاحال مسروقہ رقم اور سامان برآمد نہیں کرا سکی۔ شاعروں،کالم نگاروں اور ادیبوں نے وزیرِاعلٰی پنجاب اور آئی جی سے مطالبہ کیا ہے کہ شاعر ناصربشیر کی مسروقہ رقم اور سامان جلد از جلد برآمد کرایا جائے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -