ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ‘ تنخواہیں کاٹنے پر سینٹری ورکرز کا احتجاج

  ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ‘ تنخواہیں کاٹنے پر سینٹری ورکرز کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(نامہ نگار)دنیا بھر کیطرح پاکستان میں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر جہاں آگاہی مہم پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کیساتھ ساتھ عوام کو کورونا سے بچانے کے لئے پورے ملک میں لاک ڈاون کرکے حکومت ملکی معیشت کے بڑے نقصان کا سامنا کررہی ہے وہیں مظفرگڑھ کے سب سے بڑے ہسپتال میں مبینہ طور پر ہسپتال انتطامیہ اور(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

ٹھیکیدار کیجانب سے درجنوں غریب صفائی کرنے والوں کو بغیر حفاظتی اقدامات کے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے کام میں لگاکر حکومتی و ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا کام کرنے والے ملازمین نے ہسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت سے بے روزگاری کا بھر پور فائدہ اٹھانے والے ٹھیکیدار ریاض اور ہسپتال انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حکومت کیجانب سے کم سے کم اجرت ایکٹ کیخلاف ورزی کرتے ہوئے17 ہزار تنخواہ دینے کا معاہدہ کرنے کے باوجود 14 ہزار تنخواہ دیکر ناجائز کٹوتیاں کرتے ہوئے ہمارے معاشی استحصال کا سلسلہ گزشتہ چار سال سے جاری یے ملازمین نے کہا کہ 12 دن کی زائد جبری مشقت کراکر ہمیں تنخواہیں نہیں دی جارہی اور ہمیں نوکری سے فارغ کرنے کی دھکمیاں دیکر مزید 8 دن کی جبری مشقت کرنے کا دباو ڈالا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ متعدد بار حفاطتی اقدامات کی سہولیات مہیا کرنے اور مکمل تنخواہیں بروقت ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیس مگر نوکری سے فارغ کرنے کی دھمکیاں دیکر ہماری حق تلفی کی گئی۔ دوسری طرف ہسپتال میں سینٹری ورکز کے احتجاج کی اطلاع ملتے ہی مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی دستی موقع پر پہنچ گئے اور ورکز کے معاشی استحصال اور سہولیات فراہم نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے فوری طور پر تنخواہوں اور سہولیات کی فراہمی کی ہدایت جاری کی جس پر ورکز نے مشیر زراعت کیجانب سے کرائی جانی والی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرکے کام شروع کردیا۔تاہم عملہ نے وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب، صوبائی وزیرصحت، سیکرٹری صحت، کمشنر ڈی جی خان اور ڈپٹی کمشنر انجینر امجد شعیب ترین سے اپیل کی ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے شدید خطرات کے باوجود درجنوں غریب ورکرز کو کسی قسم کی سہولت فراہم نہ کرنے پر ہسپتال انتظامیہ اور ٹھیکیدار کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور معاشی استحصال کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر سینٹری ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بناتے ہوئے ٹھیکیدار کیجانب سے مبینہ مجرمانہ غفلت کرنے پر فوری طور پر بلیک لسٹ کیا جائے.
احتجاج