پی پی ارکان اسمبلی‘ رہنماؤں کا ہسپتالوں کا دورہ‘ ڈاکٹرز سے ملاقاتیں

      پی پی ارکان اسمبلی‘ رہنماؤں کا ہسپتالوں کا دورہ‘ ڈاکٹرز سے ملاقاتیں

  

رحیم یارخان (بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار حبیب الرحمن خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب ممبران ایم این اے مخدوم مرتضی محمود اور ایم(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

پی اے مخدوم عثمان محمود کے ہمراہ ضلع بھر کے ہسپتالوں کا دورہ کیا اور کرونا وائرس کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں صف اول کے مجاہدین کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے رحیم یار خان میں شیخ زید میڈیکل کالج ڈاکٹر طارق احمد خان اور ایم ایس ڈاکٹر غلام ربانی سے ملاقات کی ان سے کرونا وائرس کے متعلق صورت حال دریافت کی اور انہیں اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔خان پور میں انہوں نے ایم ایس ڈاکٹرآغا توحید احمد سے ملاقات کی اس ملاقات میں ڈاکٹر حسن اور ڈاکٹر ظفر اقبال بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ مخدوم سید مرتضی محمود روم سید عثمان محمود اور سردار حبیب الرحمن خان نے خان پور میں کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر ڈاکٹروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔لیاقت پورمیں انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال ڈاکٹر ندیم سے بھی ملاقات کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -