ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کا تونسہ کے مختلف مقامات کا دورہ‘ ترقیاتی پراجیکٹس کا جائزہ

  ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کا تونسہ کے مختلف مقامات کا دورہ‘ ترقیاتی پراجیکٹس کا ...

  

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ):ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے تونسہ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا انہوں نے ترقیاتی منصوبوں و بنیادی مراکز(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

صحت کے معائنہ کے ساتھ حالیہ بارشوں سے رود کوہیوں میں طغیانی اور نقصانات کا بھی جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف اور دیگر افسران ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے تونسہ کا دورہ کرتے ہوئے ہیروشرقی روڈ، بنیادی مرکز صحت ہیرو شرقی، رود کوہی سنگھڑ، انڈس ہائی وے روڈ،شاداب کالونی،اراضی ریکارڈ سنٹر، زیر تعمیر کرکٹ سٹیڈیم، چڑیا گھر، تحصیل کمپلیکس سمیت دیگر مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو کام کی رفتار بہتر کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے توجہ مبذول کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے بنیادی مرکزصحت ہیروشرقی کے معائنہ کے دوران طبی سہولیات، ادویات کی موجودگی، ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کی حاضری اور دیگر اقدامات کو بھی چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان کی طرف سے خشک راشن کے پیکٹس بھی مستحقین میں تقسیم کئے ہیں۔

جائزہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -