ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ملتان ڈاکٹر ناطق حیات کا قرنطینہ کا دورہ

  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ملتان ڈاکٹر ناطق حیات کا قرنطینہ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ملتان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے قرنطینہ سنٹر انڈسٹر یل(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

اسٹیٹ ملتان کا دورہ کیا اور ریسکیورز کو ان کے بہترین کا م پر خوشی کا اظہار کرتے ہوہے کہا کہ آپ وہ جانباز لوگ ہیں جو اس وقت لوگوں کے گھروں اور املاک میں داخل ہوتے ہیں جب وہ خود اپنی املاک کو چھوڑ کر بھاگ رہے ہوتے ہیں آپ لوگ آگ بجھانے کیلئے آگ سے لڑتے ہیں جبکہ گھر کے مالک گھر سے دور بھاگ رہے ہو تے ہیں جب کرونا کے مریض کو اسکے اپنے رشتہ دار ہاتھ نہیں لگارہے ہوتے اس وقت ریسکیو 1122کے نوجوان اسکی مدد کر رہے ہوتے ہیں اِسی طرح اِس مشکل کی گھڑی میں جب ہمارے وطن عزیز کو کرونا کی وباء کا سامنا ہے اِس وقت بھی ریسکیو 1122سب سے آگے سب سے پہلے کرونا کے سامنے ڈٹ جانے والے اداروں میں شامل ہے۔آپ ایک نہ نظر آنے والی عالمی وبائی قاتل سے نمبردآزما ہیں آپکی خدمات تاریخی ہیں مورخ آپکی خدمات جلی حروف میں تاریخ کا حصہ بنائے گا آپ تمام ریسکیو رز میرے ساتھ ساتھ اِس قوم کا فخر اور غرور ہیں جیسے آپ آج سے قبل اِس قوم کی امیدوں پر پورا اترتے رہے ہیں مجھے امید ہے کہ اس مشکل کی گھڑی میں ماضی سے بڑھ کر آپ لوگوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
دورہ