کمشنر ڈیرہ کا علی پور کا دورہ‘ ہیڈ پنجند پر قائم سکریننگ کیمپ کا معائنہ

    کمشنر ڈیرہ کا علی پور کا دورہ‘ ہیڈ پنجند پر قائم سکریننگ کیمپ کا معائنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان‘ کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر‘ ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘ تحصیل رپورٹر) کمشنر ڈیرہ غازی خان نے کہا ہے کہ اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت سے سخت (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

کاروائی عمل میں لائی جائے گی، یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کا دورہ کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین، اسسٹنٹ کمشنر علی پورعرفان ہنجرا بھی ان کے ہمراہ تھے، کمشنر نسیم صادق نے تحصیل علی پور میں کورونا کی وبا سے بچاؤ کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جاری جنگ میں ہم سب نے مل کرلڑنا ہے اور اپنی اپنی ذمہ داری کو احسن طریقہ سے نبھانا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور انسانی جان کے تحفظ کیلئے اقدامات جاری ہیں.. کمشنر نسیم صادق اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر نگرانی شہر اور مختلف مقامات پر ہینڈ سینی ٹائزر واک تھرو گیٹ نصب کرنے کا آغاز کر دیاگیا ہے اس سلسلے میں ٹریفک چوک پر واک تھرو ہینڈ سینی ٹائزر گیٹ نصب کر دیاگیا ہے. مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے ٹریفک چوک کا دورہ کیا. ہینڈ سینی ٹائزر گیٹ کی تنصیب، اقدامات اور احتیاطی تدابیر کے انتظامات کا جائزہ لیا. شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان کے داخلی وخارجی مقامات، سبزی منڈی اوردیگر دس سے زائد مصروف عوامی مقامات پر ہینڈ سینی ٹائزر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے انہوں نے شہریوں سے کہاکہ موجودہ صورتحال میں اپنے آپ کو محفوظ کر کے دوسرو ں کی زندگی بچائی جاسکتی ہیں. شہری غیر ضروری طو رپر گھرو ں سے باہر نہ نکلیں ضرورت کے تحت باہر آنے والے شہری سینی ٹائزر، ماسک اوردیگر حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں. ٹریفک چوک پر خرید و فروخت کیلئے عوام کا رش زیادہ رہتا ہے جس کو دیکھتے ہوئے شہر کے مصروف پبلک مقام پر ہینڈ سینی ٹائرز واک تھرو گیٹ نصب کیاگیا ہے. مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے خود واک تھرو گیٹ سے گزر کر ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر کی ترغیب دی. اس موقع پرچیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید او ردیگر افسران موجو دتھے. ڈیرہ غازیخان کو کورونا وائرس اور جراثیم سے پاک کرنے کا پلان ترتیب دیاگیا ہے اور کمشنر نسیم صادق نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ریسکیو 1122 کو ٹاسک دے دیاجس کیلئے شہر کوچار سیکٹر میں تقسیم کر کے ہر سیکٹر کیلئے الگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں کارپوریشن اور ریسکیو 1122 کی بھاری مشینری کے ذریعے گلی،محلے،شہر،سڑکیں اور عمارتیں دھوئی جائیں گی12 اپریل تک روزانہ کا شیڈول جاری کردیا گیاٹیمیں کلورینیشن اور دیگر جراثیم کش محلول کا سپرے کریں گی۔سپرے کے دوران پبلک مقامات پر شہریوں کے ہاتھ دھلوانے کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ سپرے مہم کا باقاعدہ ویڈیو،تصاویری ریکارڈ مرتب کیا جائے۔شہر کو جراثیم سے پاک کرنے کی مہم کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی بھی دی جائے۔
معائنہ