کرونا: حکومت غریبوں کی امداد کیلئے عملی اقدامات کرے‘ مفتی نعمان حسن

    کرونا: حکومت غریبوں کی امداد کیلئے عملی اقدامات کرے‘ مفتی نعمان حسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان (بیورورپورٹ)جمعیت علمااسلام پنجاب کے رہنمامفتی نعمان حسن لدھیانوی نے کہا کہ تبلیغی جماعت کو تشدد کانشانہ بنانامساجد‘ تبلیغی جماعت کے علاوہ حساس بارڈز کی روک تھام کو یقینی بنائے جہاں سے کرونا وائرس ملک میں داخل ہورہا ہے۔ گھروں،ڈیروں اور محلوں میں محصورین کیلئے راشن فراہمی کی باتیں صرف اعلانات تک محدود ہیں (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

۔وہ تبلیغی جماعت کے ذمہ داران کے ایک وفد سے ملاقات کے بعدمیڈیانمائندگان سے گفتگو کررہے تھے۔ مفتی نعمان لدھیانوی نے کہا کہ وباء میں سرکاری اور اجتماعی طور پر رجوع اللہ کی طرف کیا جائے اور ناداروں کی دلجوئی اور بحالی کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنایاجائے۔ کثرت استغفار اور دعاؤں سے وباوں اور مصائب سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تبلیغی جماعت کے اکابرین کے واضح احکامات اور ملک بھر میں پھیلے ہوئے نظام کو جہاں ہیں وہاں رک جانے اور حکومتی اداروں کی احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کرنے کی واضح ہدایات کے باوجود دعوت و تبلیغ کی عالمگیر تحریک کو ذمہ دار ٹھرایا جانا بدترین ظلم اور اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف تبلیغی جماعت کے علماء و ذمہ داران کو گرفتار کررہی ہے اور دوسری جانب کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے ذمہ داران کو عوامی اجتماعات کی کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے۔ بہترین حکمت عملی تو یہ تھی جہاں سے یہ کرونا وائرس ملک میں داخل ہورہا تھا اس پورے علاقے کوسیل کردیا جاتا اور وہیں تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے تمام ضروریات سے لیس ہسپتال قائم کردیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد مکمل طور پر یقینی بنائے،ہرطرح کا تعاون کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت حیدرآباد اور کراچی کے تبلیغی مراکز پر چھاپے،کوٹ سبزل چیک پوسٹ پرروکنا گرفتاریاں افسوسناک ہیں۔ دنیا کے سب سے بے ضرر طبقے کو تختہ مشق بنانا غضب الہی کو مزید بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی مراکز میں بسیں بھر بھر کر لوگ داخل کروانا حکومت اور اداروں کے کردار کو مشکوک بنانا ہے۔ حکومت اور انتظامیہ ایسے عناصر کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائے جو کرب کے اس ماحول میں نفرتوں کو ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران عوام گھروں میں رہ کر وباء کے پھیلاؤ کا راستہ روکیں۔ معمولی سی بد احتیاطی بھی تاریخی سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے حکومت پنجابی کی جانب سے راشن فراہمی کے اعلان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کسی غریب کو راشن یا امداد نہیں پہنچی جو کہ انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ اعلان برائے اعلان کے بجائے راشن کی بلاتفریق فراہمی یقینی بنائی جائے۔
نعمان حسن