دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند‘ تیز بہاؤ سے سپر بند بہہ گیا‘ فصلیں تباہ

  دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند‘ تیز بہاؤ سے سپر بند بہہ گیا‘ فصلیں تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،مظفر گڑھ‘لنگر سرائے (سپیشل رپورٹر، بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار‘نمائندہ پاکستان‘تحصیل رپورٹر)دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے ضلع مظفر گڑھ کے مختلف مواضعات میں کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں۔ ان مواضعات میں پکہ سندیلہ، جڑھ، لنگر سرائے، مسی، پپلی ودیگر کو شدید نقصان پہنچا ہو اور مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

بلند ہوگئی طغیانی اور شدید بہاؤ سے مظفرگڑھ کے علاقے چک روہاڑی میں سپر بند ٹوٹ گیا. سپر بند ٹوٹنے سے کسانوں کی سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصل ڈوب گئی متاثرہ کسانوں کے مطابق گندم، سبزی، باغات سب تباہ ہو گیا ہے.مظفرگڑھ محکمہ ایری گیشن کی جانب سے ابھی تک کوئی نہیں آیا. کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت کو نوٹس لینا چاہئے. جبکہ دریا کا کٹاؤ بھی جاری ہے. دوسری طرف خان گڑھ کے موضع طرف ڈھول میں مقامی پہوڑ برادری کے افراد نے دریائی سیلاب اور پانی سے بچاؤ کے لئے تعمیر کردہ زمیندارہ بند توڑ دیا گیا. جس پر پہوڑ اور سندیلہ برادری اور دیگر مقامی برادریوں کے افراد کے درمیان تنازعہ بڑھ گیا.چنانچہ 15 پولیس پر کال کے بعد ایس ایچ او خان گڑھ جاوید اختر پولیس کی نفری لیکر موقع پر پہنچا اور حالات پر قابو پایا. جبکہ زمیندارہ بند توڑے جانے کے باعث موضع میں دریائی علاقے میں کھڑی گندم, سبزیاں زیر آب آ گئی ہیں اور تباہ ہو گئیں. دریں اثناء متاثرین نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تباہ