نجی سکولوں کی طلبہ سے فیسیں وصول کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)کرونا خدشے کے باعث بند ہونے والے نجی سکولوں کی جانب سے طلبہ سے فیسیں وصول کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم (بقیہ نمبر57صفحہ6پر)
پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے،درخواست گزارکا موقف ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کے باعث تمام نجی تعلیمی ادارے بند ہیں، تعلیمی اداروں کے انتظامی اخراجات نہ ہونے کے برابر ہیں۔چھٹیوں کے باوجود نجی تعلیمی ادارے طلبہ سے فیس وصول کررہے ہیں،موجودہ صورتحال میں حکومت پنجاب نے بھی نجی سکولوں کو فیسیں وصول نہ کرنے سے متعلق واضع حکم جاری نہیں کیا۔
نجی،سکول