انصاف امداد پروگرام‘ مستحقین کو جلد رقوم مل جائیں گی‘ مہناز سعید

انصاف امداد پروگرام‘ مستحقین کو جلد رقوم مل جائیں گی‘ مہناز سعید

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار) وزیراعلی شکایات سیل پنجاب کی چیئرپرسن مہناز سعید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ریکارڈ مدت میں 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال تیار کر لیا ہے جو وزیر اعلی عثمان بزدار کا کارنامہ ہے, حکومت کورونا وائرس سے جنگی بنیادوں پر لڑ رہی ہے. انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122 کے حکام شاباش کے مستحق ہیں. مجلس (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

شہریاں ضلع مظفرگڑھ کے صدر رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ کی قیادت میں شہریوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیہاڑی دار مزدوروں کو ریلیف دینے کے لئے چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کا یکم اپریل سے آغاز کر دیا گیا ہے.جس میں زکو?کے مستحق ایک لاکھ 70 ہزار خاندانوں کی امداد کے لئے87 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں جبکہ وزیر اعلی انصاف امداد پروگرام کے تحت ان افراد کو کل تک مالی امداد پہنچ جائے گی.پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار مالی امداد فراہم کرنے کا انتہائی شفاف اور تیز ترین طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے.چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے لئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں.

مہناز سعید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -