عوام کو ریلیف فراہم کرنیکا فیصلہ، کھلاڑی، انتظامیہ کابازو بننے کیلئے تیا ر

      عوام کو ریلیف فراہم کرنیکا فیصلہ، کھلاڑی، انتظامیہ کابازو بننے کیلئے ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی تنظیم نے ضلعی صدر خالد جاوید وڑائچ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک سے ملاقات کی جس میں ملتان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ضلعی سیکرٹری اطلاعات عامر انور قریشی، ایڈیشنل جنرل(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

سیکرٹری یاسرخان، نائب صدر خواجہ وقاص اور فنانس سیکرٹری جاوید اقبال غوری بھی موجود تھے۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ ملتان بالخصوص عامر خٹک کے قرنطینہ سنٹر اور تمام انتظامی امور کو مثالی قرار دیا۔خالد جاوید وڑائچ نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دہانی کروائی کے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز انصاف والنٹئر فورس کے نام سے ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں گے۔خصوصی طور پر آٹا کی ترسیل میں کورونا کی احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوے عوام کو آگاہی فراہم کرنا،آٹا کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔تاکہ عوام کو آٹا کی ترسیل میں کمی کا سامنا نا کرنا پڑے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان نے خالد جاوید وڑائچ کی تائید کی اور انصاف وولنٹئر فورس کو ساتھ لے کر چلنے کا اعادہ کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -