ضلع لودھراں‘ کرونا معاملہ‘ 4ہزار سے زائد افراد کی سکریننگ مکمل

ضلع لودھراں‘ کرونا معاملہ‘ 4ہزار سے زائد افراد کی سکریننگ مکمل

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان)ضلع لودھراں میں اب تک 4ہزار سے زائد افراد کی کورونا وائرس کے حوالے سے سکریننگ کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ ضلع لودھراں میں اندرون ملک اور بیرون ممالک سفر کرنے والے تمام افرادکو سکریننگ کے عمل سے کرایا گیا۔ رپورٹ کے(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

مطابق اب تک 45افراد کو قرنطینہ سنٹرز و آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 34مشتبہ افراد کی تلاش کر کے اْن کو بھی سکریننگ کے عمل سے گزارا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ دو افراد کے لواحقین میں سے 19افراد کو بھی سکریننگ کے عمل سے گزارا گیا ہے جو صحت مند پائے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کوروانا وائرس سے متاثر ہ 2افراد کی ٹریولنگ ہسٹری پائی گئی ہے جبکہ ضلع لودھراں کے رہائشی اس کے متاثر نہیں پائے گئے۔ ضلع بھرمیں 34افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیاہے جبکہ 22افراد کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آج تک 12افراد کو آئسویشن وارڈز میں داخل کر کے علاج مخعالجہ شرو ع کر دیا گیا ہے جن میں سے 10افراد کو یکم اپریل کو داخل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعود ی عرب، عرب امارات، ایران و دیگر بیرون ممالک سے آنے والے 488افراد کو کورونا وائرس کے سدباب کے حوالے سے سکریننگ کے عمل سے گزارا گیاہے۔ اسی طرح ضلع لودھراں کے ریلوے اسٹیشن پر 1930افراد کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لودھراں کی سکرننگ ٹیموں نے مکمل سکریننگ کی ہے جبکہ سندھ، کراچی اور دیگر اندرون ملک سے آنے والے 1424افراد کی بھی مکمل طور پر سکریننگ کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ضلع میں داخل ہونے والے 239افراد کی بھی سکریننگ کی گئی ہے۔ 

سکریننگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -