گھر میں راشن ختم‘دماغ شریان پھٹنے سے مزدور جاں بحق

  گھر میں راشن ختم‘دماغ شریان پھٹنے سے مزدور جاں بحق

  

انیوال (بیورو نیوز)کورونا ایمرجنسی حالات سے دلبرداشتہ محنت کش دماغ کی شریان پھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔تفصیل کے مطابق محمد اسد ولد جہانگیر بستی چن شاہ نزد امام بارگاہ کا رہائشی تھا جس کے گھر کئی روز سے بیروزگاری کی وجہ سے غربت تھی بیوی بچے راشن پانی کا تقاضہ کرتے تھے گزشتہ روز دودھ والے نے آکر سخت زبان میں دودھ کے پیسے مانگے جس سے محمد اسد کا بلڈ پریشر بڑھ گیا جس سے ماغ کی (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

شریان پھٹ گئی۔ متاثرہ گھر والوں سے جب بات ہوئی کہ یہاں دو دن پہلے ڈپٹی کمشنر خانیوال نے فوڈ ہیمپرز تقسیم کئیے تھے پھر یہ واقعہ کیوں پیش آیا تو انہوں نے بتایا کہ بستی میں 95فیصد لوگ وہ ہیں جو دیہاڑی دار مزدور ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر خانیوال نے میڈیا کے لاؤ لشکر کے ساتھ صرف تیس لوگوں میں راشن پانی تقسیم کیا تھا بیشتر لوگ راشن پانی کی سہولت سے محروم رہے۔ جبکہ غربت نے گھر گھر ڈیرہ ڈال رکھا ہے لاک ڈاؤن مزید چلتا رہا تو امکان ہے کہ اس بستی سے اس طرح کی افسوسناک خبریں اور بھی آئیں گی۔ متاثرین سمیت اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سمیت خانیوال کے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ چن شاہ بستی سمیت غربت کا شکار علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بڑھائیں تاکہ بیماری سے پہلے لوگوں کو موت کے منہ میں جانے سے روکا جا سکے

آہیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -