فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا مختلف شہروں میں آپریشن‘ متعدد پوائنٹس کی چیکنگ

  فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا مختلف شہروں میں آپریشن‘ متعدد پوائنٹس کی چیکنگ

  

ملتان (کورٹ رپورٹر) جنوبی پنجاب میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 42 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جس میں سے 41 شاپس کو کھلے مصالحہ جات کی فروخت، رینسڈ آئل کے استعمال، ایکسپائری اشیاء رکھنے پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے اور کاروناوائرس کے اثر سے بچاؤ، دوکانداروں کی رہنمائی کیلئے بروشرز بھی تقسیم کیے گئے۔ فوڈ پوائنٹس میں دوکانداروں اور دیگر موجود لوگوں کی (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

تھرمل گنز کے ذریعے سکریننگ کی گئی،ماسک، حفاظتی لباس اور سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی۔ کھلے ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت پر 11 کریانہ اینڈ جنرل سٹور، رینسڈ آئل کے استعمال پر 02 ریسٹورنٹ، زائدالمیعاد دالیں فروخت کرنے پر 04 کریانہ سٹور کو اصلاح کیلئے وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے معمول کے مطابق ملتان میں 17 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ 16 پوائنٹس کو ناقص انتظامات پر وارننگ نوٹسز جاری اسی طرح بہاولپور میں 15 شاپس کو چیک کیا گیا اور 14 کو وارننگ نوٹسز جاری کیے، ڈی جی خان میں 11 فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا اور بہتری کیلئے نوٹسز دئیے گئے اور دوران کاروائی بنائے گئے قوانین کے مطابق ہدایات جاری کی گئی۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک اور حفاظتی لباس پہن رکھے تھے۔مختلف نقائص اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ وباء سے آگاہی کیلئے دوکانداروں کی رہنمائی کی گئی۔

چیکنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -