خاتون نے کالا پتھر پلاکر سوتیلا بیٹا مار ڈالا‘ بچی کی حالت نازک

  خاتون نے کالا پتھر پلاکر سوتیلا بیٹا مار ڈالا‘ بچی کی حالت نازک

  

چوک سرورشہید(سٹی رپورٹر) مبینہ طور پر سوتیلی ماں نے بچوں کو کالا پتھر پلا دیا، 11 سالہ بیٹا جاں بحق، 5 سالہ بچی تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کراد ی گئی تفصیل کے مطابق مبینہ طور پرچوک سرورشہید کے نواحی گاؤں چک نمبر599/TDA اڈہ واندڑ کے رہائشی فاروق تھہیم جس کی پہلی بیوی فوت ہوچکی تھی اور اس نے دوسری شادی کررکھی تھی۔ اس کی سابقہ بیوی (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

سے اس کے دو بچے۔ جن میں بیٹا 11 سالہ محمد عمر اور بیٹی پانچ سالہ، مانو بی بی تھے جبکہ دوسری بیوی سے اولاد نہ تھی۔ گزشتہ روز اس نے دونوں بچوں کو شربت بنا کر پلایا۔ اور اس میں مبینہ طور پر کالا پتھر ملا دیا۔ جسے پیتے ہی دونوں بچوں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیوہسپتال چوک سرورشہید لایا گیا۔ لیکن ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے دونوں کو فوری طور پر نشتر لے جانے کا مشورہ دیا۔نشتر ہسپتال پہنچتے 11سالہ بیٹا جاں بحق ہوگیا جبکہ پانچ سالہ بچی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل ہے۔ مرنے والے کا پوسٹ مارٹم کیاجارہا ہے۔ جبکہ ان کے محلہ میں چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ بچوں کو شربت ان کے دادا نے پلایا، کچھ کے مطابق بچوں کی اپنی سوتیلی ماں سے لڑائی ہوئی تھی اور ان دونوں نے خود کالا پتھر پیا، کچھ کا کہنا کہ بچوں نے چورن سمجھ کر کالا پتھر پیا، تاہم پولیس تھانہ سرورشہید نے اسلم تھہیم نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کی تفتیش کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

نازک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -