آٹا ادھر اُدھر کرنیکی کوشش‘ دکاندار گرفتار‘ فلور ملز کو 20ہزار جرمانہ

  آٹا ادھر اُدھر کرنیکی کوشش‘ دکاندار گرفتار‘ فلور ملز کو 20ہزار جرمانہ

  

ملتان (کورٹ رپورٹر  )ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر آٹا کی مصنوعی قلت کے خاتمہ کیلیے ضلعی انتظامیہ کے افسران کی کوششیں جاری ہیں۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرز بخیتار اسماعیل نے تحصیلدار سٹی غنی خان کے ہمراہ ایکشن لیتے ہوئے130 بیگ آٹا غیر قانوئی طور پر دکان پر لے جانے والے دکاندارکو سڑک پر دھر لیا۔دکاندار کی شاپ کا نام سیل پوائنٹس(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

کی لسٹ میں شامل نہیں تھا۔اس پر جعلی سیل پوائنٹ کے مالک کو آٹا فراہم کرنیوالی نیشنل فلور مل پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے جبکہ قبضے میں لیا گیا آٹا سرکاری ریٹ پر شہریوں کو فروخت کر دیا گیا۔آٹا فراہم کرنے میں فلور مل کی ملی بھگت شامل تھی۔یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے 600 دکانوں کو سیل پوائنٹ ڈیکلئیر کر رکھا ہے۔ فلور ملز مالکان ان سیل پوائنٹس کے علاوہ کسی شاپ کو سرکاری کوٹے کا آٹا فراہم نہیں کر سکتیں۔مذکورہ واقعہ کے تناظر میں ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایف سی کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے تاکہ آٹے کی مصنوعی قلت میں ملوث دیگر عناصر کو بھی بے نقاب کیا جا سکے۔

فروخت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -