غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے مضبوط حکمت عملی بنائی جائے‘ سید ذیشان اختر

  غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے مضبوط حکمت عملی بنائی جائے‘ سید ذیشان اختر

  

بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہاکہ ملک بھر میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

کار جذبہ ایمانی، انسانی خدمت اور مستحق افراد کی مدد کے لیے مقدو ر بھر جدوجہد کررہے ہیں۔ تمام صوبوں، اضلاع، تحصیلوں اور محلوں کی سطح پر وسیع نیٹ ورک فعال ہے۔ کارکنان عوام کو رجوع الی اللہ، توبہ و استغفار اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے قوی امید ہے کہ وہ انسانوں پر اپنی خاص رحمت و کرم سے جلد کورونا وبا سے نجات عطا فرمائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا بار بار عوام سے خطاب بے بسی اور بے رنگ ہوگیاہے۔ حکومت کو عمل سے کوئی نہیں روک رہا، حکومت نے ہر کام میں تاخیر کی ہے۔ کورونا وبا حکومتی تاخیری تدابیر، ناقص و ناکافی میڈیکل سہولیات اور طو یل لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام و سماجی، اقتصادی، نفسیاتی، معاشرتی محاذ پر گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ ریاستی نظام میں تعلیم کی سہولیات تو پہلے ہی ناکافی تھیں، کورونا وائرس سے یہ حقیقت بھی بے نقاب ہوگئی کہ میڈیکل ایمرجنسی کی صورتحال بہت بری ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ہمہ گیر نظام اور تیاری نہیں کرتا اور حکومتوں کی نااہلی، عدم فعالیت اور کرپشن سونے پر سہاگہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ اسلامی نظریہ، امانت و دیانت دل اور عمل سے قبول کی جائے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے پارلیمنٹ، ریاست اور قومی قیادت قومی ترجیحات کا لائحہ عمل بنائے۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -