7اپریل کو صحت کا عالمی دن‘ تقریبات کی تیاریاں

  7اپریل کو صحت کا عالمی دن‘ تقریبات کی تیاریاں

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن 7اپریل کو منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں صحت و امراض سے بچاؤ کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے،اقوام متحدہ کے ذیلی(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

ادارے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے 1950ء سے ہر سال دنیا بھر میں 7 اپریل کو صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے،ہرسال صحت کا عالمی دن کسی ایک پیغام کے ساتھ منایا جاتا ہے، امسال یہ دن دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والے ”کورونا وائرس“کے حوالے سے منایا جائے گا،1948 میں پہلی مرتبہ ’پہلی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی‘ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اسمبلی نے فیصلہ کیا تھا کہ 1950 سے ہر سال 7 اپریل کا دن ’ورلڈ ہیلتھ ڈ ے‘ کی حیثیت سے منایا جایا کرے گا،ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پر ڈبلیو ایچ او، حکومتیں، بین الاقوامی ادارے، مقامی سماجی تنظیمیں اور فلاحی ادارے عوامی صحت کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرتے ہیں،دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی موقع کی مناسبت سے وفاقی وزارت صحت، محکمہ صحت کے صوبائی دفاتر، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، طبی تنظیمیں اور این جی اوز خصوصی واکس، سیمینارز، کانفرنسز سمیت دیگر تقاریب منعقد کرتی ہیں۔

تیاریاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -