کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں ریلیف فنڈ کا قیام بڑا اقدام‘ مسز شاہدہ احمد

کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں ریلیف فنڈ کا قیام بڑا اقدام‘ مسز شاہدہ احمد

  

خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے مشکل وآزمائش کی گھڑی میں بجلی وگیس کے صارفین کو بلوں کی مدمیں ریلیف دے کر جو(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

اقدام کیاہے وہ قابل تحسین ہے۔ وہ معززین علاقہ اورصحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے اس اقدام سے عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں ریلیف فنڈز کاقیام بڑااقدام ہے درپیش مشکلات ومسائل سے نمٹنے میں مددملے گی جبکہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرکے عوام کو ریلیف دے چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو لاک ڈاؤن کے نتیجہ میں عوامی مسائل کابخوبی اندازہ ہے۔ انہیں حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے عوام کو چاہیے کہ وہ گھروں میں رہیں امیدہے کہ ایک ہفتہ بعد صورتحال میں بہتری آئے گی۔

شاہد احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -