عوام کو کرونا سے بچانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں‘ محسن لغاری
رحیم یارخان (بیورورپورٹ)صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب محمد محسن لغاری کی زیر صدارت ضلعی رابطہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)شیخ محمد طاہر، سی ای ا وہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غضنفر شفیق سمیت دیگر (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور عوام کو اس سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومت ہر ممکن حفاظتی اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس ضمن میں پہلی ترجیح کوروناوائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز و دیگر ہیلتھ سٹاف کا تحفظ ہے جس کے لئے حفاظتی کٹس و آلات وافر مقدار میں منگوائے جا رہے ہیں۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسداد کورونا اور عوامی تحفظ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہترین ٹیم ورک سے ہم نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنی ہے اور اپنی عوام کو اس سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومتی اقدامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ضلع میں کورونا سے متاثرہ دو مریض رپورٹ ہوئے ہیں جس میں سے ایک جاں بحق جبکہ دوسرا زیر علاج ہے جبکہ 113مشتبہ مریضوں کے سیمپل بھجوائے گئے جس میں سے82منفی اور دیگر29کے نتائج کا انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر ضلع میں موجود تبلیغی جماعتوں کے مقامی مساجد و مراکز میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور احتیاطی طور پر ان کے بھی سیمپل لئے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہیلتھ آفیشلز کی حفاظت کے لئے تمام امور بروئے کار لائے جا رہے ہیں کیونکہ ان کا تحفظ پہلی ترجیح ہے اور ا س سلسلہ میں کورونا وائرس کے مشتبہ و کنفرم مریضوں کا علاج کرنے والوں کے تربیتی سیشن بھی کرائے جا رہے ہیں۔سی ای ا وہیلتھ اتھارٹی نے بتایا کہ گذشتہ روز 679افراد کی سکریننگ کا عمل مکمل کیا گیا۔ صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب محمد محسن لغاری نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کے ہمراہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث عوام معاشی طور پر مشکلات کا شکار ہیں اور ایسے حالات میں ہمیں جذبہ حب الوطنی کے تحت مشترکہ طور پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم، صدر کریانہ ایسوسی ایشن چوہدری فلک شیر، صارفین کے نمائندے خواجہ محمد ادریس، شمیل مرزا سمیت دیگر موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس نے بین الاقوامی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے اور پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے ایسے حالات میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہیں۔ ۲ صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب محمد محسن لغاری نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کے ہمراہ پبلک مقامات پر جراثیم کش سپرے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے اپنی نگرانی میں شہر کے مختلف پبلک مقامات بینک، میڈیکل سٹور، کریانہ شاپس و دیگر کے باہر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے کئے جانے والے سپرے کا عمل کا معائنہ کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ عوام کو اس عالمی وبائسے محفوظ رکھنے کے لئے متحرک ہے اور حکومتی کوششیں اس وقت کامیاب ہوں گی جب عوام اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
محسن لغار