ریڈیو پاکستان‘ تمام سٹیشنز کی ہاؤس ہائرنگ سہولت دو ماہ سے بند

ریڈیو پاکستان‘ تمام سٹیشنز کی ہاؤس ہائرنگ سہولت دو ماہ سے بند

  

بہاول پور(بیورورپورٹ ) ریڈیو پاکستان ہیڈ کوارٹر اسلام آباد نے اسلام اباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، کراچی اسٹیشن کے علاہ باقی تمام اسٹیشن کو ہاس ہائرنگ کی سہولت دو ماہ سے بند کر دی ہے جس وجہ سے تقریبا 13 سو ملازمین مالی لحاظ سے شدید پریشانی سے دو چار ہیں حکومت اس مشکل وقت میں ریڈیو پاکستان ملازمین کا معاشی قتل کرنے سے اجتناب کرے(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

ہاس ہائرنگ 6 شہروں تک محدود کرنا ناانصافی ہے وزیر اعظم پاکستان کا وزن سب برابر اور ایک جیسی سہولت سب کو فراہم کرنا ہے لیکن ایک وفاقی ادارہ واضع تفریق پیدا کر کے ملازمین میں مایوسی پھیلا رہا ہے ان خیالات کا اظہار صدر ریڈیو یونین بہاولپور یوسف اچوی اور جنرل سیکرٹری ریڈیو یونین بہاولپور طاہر اطہر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت کرونا کی وجہ سے معاشی اقدامات کر رہی ہے تو دوسری طرف ریڈیو ملازمین سے سہولت واپس لے کر ملازمین کو معاشی طور پر پریشان کیا جا رہا ہے صدر و جنرل سیکرٹری یونین ریڈیو پاکستان بہاولپور نے وزیراعظم پاکستان، سیکرٹری اطلاعات و نشریات اور ڈی جی ریڈیو پاکستان سے اپیل کی ہے کہ فوری نوٹس لیں اور ایسے ظالمانہ فیصلے کو فوری واپس لینے کا آڈر جاری کریں۔

بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -