کرونا کا شبہ‘ نشتر میں میلسی کا رہائشی جاں بحق‘ خاموشی سے تدفین

  کرونا کا شبہ‘ نشتر میں میلسی کا رہائشی جاں بحق‘ خاموشی سے تدفین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ میلسی (نمائندہ خصوصی‘ تحصیل رپورٹر) کورونا وائرس کے شبہ میں نشتر ہسپتال میں داخل میلسی کے نواحی علاقے کا رہائشی مریض دم توڑ گیا، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے اپنی نگرانی میں راتوں رات تدفین کرادی جبکہ نواحی موضع کوٹ مظفر کے رہائشی اور (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

تبلیغی جماعت کے ساتھ راولپنڈی میں وقت گزارنے والے 2 افراد کو بھی کورونا کے شبہ میں تحویل میں لے لیا گیا ایک شخص کا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا۔ تفصیل کیمطابق نواحی موضع نوڑبہ کا رہائشی 60 سالہ محمد اقبال دل اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھا جسے نمونیا ہوا تو مذکورہ مریض کو کورونا وائرس کے شبہ میں نشتر ہسپتال ملتان داخل کرادیا گیا جہاں اس کے ٹیسٹ لیئے گئے جس کی رپورٹ آنا ابھی باقی تھی کہ گذشتہ شب اس کا انتقال ہو گیا جس پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے رات گئے اس کی میت آبائی علاقہ نوڑبہ پہنچائی اور خود ہی نماز جنازہ ادا کر کے اس کے آبائی قبرستان میں تدفین کر دی گئی اور اس کے اہل خانہ کے ٹیسٹ لینے کیلئے خاندان کے افراد کو بھی قرنطینہ منتقل کر دیا گیا دوسری جانب نواحی قصبہ کوٹ مظفر کے رہائشی 2 افراد محمد اشرف اور محمد راشد تبلیغی جماعت کے ہمراہ راولپنڈی سے میں کئی روز مقیم رہے اور کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے دوران واپس ملتان ابدالی مسجد سے ہوتے ہوئے اپنے آبائی قصبہ کوٹ مظفر آئے اس دوران اسی جماعت میں شامل بعض افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ پازیٹو آنے کی اطلاعات پر ضلعی انتظامیہ نے کوٹ مظفر پہنچ کر محمد راشد کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ محمد اشرف لودھراں اپنے سسرال چلا گیا جہاں اسے لودھراں کی ضلعی انتظامیہ نے تحویل میں لیکر ٹیسٹ کرایا تو ذرائع کے مطابق اس کا کورونا رزلٹ پازیٹو آ گیا جس پر اسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا جبکہ محمد راشد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے اور اس کے ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے۔ کورونا کے شبہ میں نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈ میں دم توڑنے والی مریضہ کی رپورٹ نیگیٹیو آگئی دل کے مرض کے باعث وفات ہوئی،قطر پلٹ ملتان کے رہائشی شخص میں کورونا کی تصدیق،پولیس افسر سمیت تین مریضوں کی رپورٹ نیگیٹیوآئی تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج خانیوال کی ستائیس سالہ خاتون مریضہ میں بدھ کی صبح ساڑھے پانچ بجے دم توڑ گئی تھی جبکہ مریضہ کی کورونا کے حوالے سے رپورٹ بدھ کی شام پانچ بجے موصول ہوئی جس میں مریضہ میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ بتایا گیا مریضہ کی وفات دل کی بیماری کے باعث ہوئی,ادھر واپڈا ٹاون ملتان کے رہائشی قطر پلٹ49 سالہ رضا میں ہسپتال ذرائع کے مطابق کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جسے رجب طیب اردوان ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا،ادھر آئی سو لیشن وارڈ میں کورونا کے شبہ میں ملتان کے پولیس افسر سمیت تین مریضوں کی رپورٹ نیگیٹیو آنے پر انہیں گزشتہ روز ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ ملتان کے رہائشی نوجوان 18 سالہ اعجاز کو نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن منتقل کر کے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں،ملتان کے علاقے علی ٹاون کا رہائشی اعجاز سانس کی پرانی بیماری میں مبتلا ہے جبکہ مریض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ اسکی کورونا کے حوالے سے رپورٹ کا انتظار ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب بھر میں گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے 16 ہزار سے زائد مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کر لئے گئے جن میں سے 700 سے زائد افراد میں اب تک کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے گزشتہ روز دوپہر تک 16 ہزار 61 مشتبہ افراد کے کورونا سے متعلق ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں یہ ٹیسٹ این آئی ایچ اسلام آباد،پی آر ایل پنجاب،شوکت خانم،نشتر ہسپتال اور چغتائی لیبارٹری میں کئے جا رہے ہیں اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ تقریبآ 700 سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہوئے اور 5 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ کورونا کے شبہ میں نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ مین داخل کئے گئے مریض آئی سو یو میں جگہ نہ ملنے پر دم توڑنے لگے ہیں۔