طیب اردگان ہسپتال سے 3افراد صحت یاب‘ 41مریض بدستور داخل

طیب اردگان ہسپتال سے 3افراد صحت یاب‘ 41مریض بدستور داخل

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ تین افراد صحت یاب ہوگئے۔اس سے قبل بھی مذکورہ ہسپتال میں دو مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔ تفصیل کے مطابق رجب طیب اردگان (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

ہسپتال مظفرگڑھ کورونا وائرس سے متاثرہ تین افراد کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا یے اس سے قبل بھی مذکورہ ہسپتال میں دو مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کیا جاچکا ہے۔ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب ترین نے رجب طیب اردگان ہسپتال میں کورونا وائرس سے متعلقہ جاری علاج معالجہ کے بارے میں بتایا کہ اس وقت ہسپتال میں 41 مریض داخل ہیں جن میں 34 مریض کورونا وائرس کا شکار ہیں جبکہ 7 مریضوں کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ رجب طیب اردگان ہسپتال میں تاحال 107 مریض لائے جاچکے ہیں جن سے 66 مریض ڈسچارج کئے جاچکے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب ترین کا کہنا تھا کہ رجب طیب اردگان ہسپتال تین مریض مکمل صحت یاب ہوکر ڈسچارج کئے جاچکے ہیں جبکہ اس سے قبل بھی دو مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

داخل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -