صوبائی وزیر سمیع اللہ چودھری کا سول ہسپتال بہاولپور کا دورہ

  صوبائی وزیر سمیع اللہ چودھری کا سول ہسپتال بہاولپور کا دورہ

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سول ہسپتال بہاول پور کو کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے مختص کیا گیا ہے اورمتاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر ز اور پیرامیڈیکل سٹاف نہایت جوش وقومی جذبے سے سرشار ہو کر مریضوں کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

نے سول ہسپتال بہاول پور کے اچانک دورہ کے موقع پرکیا۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال بہاول پور ڈاکٹر رانا محمد یوسف اورڈاکٹر حامد سمیت دیگر ہیلتھ افسران موجود تھے۔صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ ڈاکٹرز اور میڈیکل کمیونٹی کا حوصلہ بڑھانے کے لئے سول ہسپتال کا دورہ کیا ہے اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے جوش و جذبہ کو دیکھ کر دلی خوش ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوروناسے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ پر مامور ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف پوری قوم کے محسن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سول ہسپتال بہاول پور میں میڈیکل سٹاف کو حفاظتی کٹس اور ضروری ادویات فراہم کی گئی ہیں۔صوبائی وزیر خوراک نے بتایا کہ سول ہسپتال بہاول پور میں کورونا کے واحد مریض کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے اوروہ وقت دور نہیں جب کورونا وائرس کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر خوراک نے اپیل کی کہ عوام سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور حکومت کی وضع کردہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔دریں اثناء ایم ایس سول ہسپتال بہاول پور ڈاکٹر رانا محمد یوسف نے صوبائی وزیر کو انتظامی معاملات بارے تفصیلاً بریفنگ دی۔

سمیع اللہ چودھری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -