ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی کا جیل کا دورہ‘ قرنطینہ کا بھی معائنہ

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی کا جیل کا دورہ‘ قرنطینہ کا بھی معائنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی (بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی سلیمان بیگ نے سینئر سول جج وہاڑی چوہدری شہزاد انور کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

دورہ کیا انہوں نے اندرون جیل بنائے جانے والے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا۔نئے آنے والے حوالاتیوں کے مسائل سنے۔ اس دوران سپرنٹنڈنٹ جیل ندیم فضل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ئرضوان سعید،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ یاسر اعجاز و دیگر آفیسران و اہلکاران بھی جج کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے جیل کی سیکورٹی،صفائی و ستھرائی اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے کیے گئے حفاظتی اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا۔اس موقع پر جج نے 8اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔