مبارک پور‘ اسلام آباد سے واپس آنیوالے 7افراد کی چیکنگ‘ سکریننگ

  مبارک پور‘ اسلام آباد سے واپس آنیوالے 7افراد کی چیکنگ‘ سکریننگ

  

نورپورنورنگا (نامہ نگار) تھانہ نوشہرہ جدید کی حدود کے علاقے ہتھیجی موضع مکھواڑہ کے رہائشی سات افراد محمد مزمل،محمد حسنین،محمدمدنی،محمد سجاد، ابوبکر،محمد یسین،محمدعامر(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

اور عبدالقدیر روزگار کے سلسلے میں اسلام آباد گئے ہوئے تھے جو کرونا سے لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے شہر بند ہونے سے بے روزگار ہو گئے اور وآپس اپنے گھر وں تک پہنچنے کے لئے شہ زور منی ٹرک پر سوار ہو کر اپنے گھر آرہے تھے کہ مقامی پولیس اور پاک فوج کے اہلکا روں نے منی ٹرک کو رمزی چوک مبارکپور میں روک کر چیک کیا تو سات افراد موجود تھے جنہیں دیہی مرکز صحت لایا گیا، جہاں ڈیوٹی پر موجود سنیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فیصل عمران نے تما م افرادکی سکرینگ کر کے روانہ کر دیا۔اس موقع پر ڈاکٹر فیصل عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہما رے پاس تھرمل گن نہیں اور نہ ہی دیگر حفاظتی سامان مہیا کیا گیا ہے۔

سکریننگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -