الزامات: سابق چیف آفیسر تحصیل جلالپور پیروالا کیخلاف کارروائی کا حکم

  الزامات: سابق چیف آفیسر تحصیل جلالپور پیروالا کیخلاف کارروائی کا حکم

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ پنجاب نے چیف آفیسر تحصیل جلالپور پیروالا اشفاق کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کے (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

احکامات جاری کردیئے ہیں اور ایڈمنسٹریٹر تحصیل جلالپور پیروالا کو چارج شیٹ بنانے اور انکوائری آفیسر مقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے بتایا گیا ہے کہ سابق چیف آفیسرتحصیل جلالپور پیروالا و میونسپل آفیسر ریگولیشن میٹرو پولیٹن ملتان اشفاق کے خلاف تین الزامات پر کاروائی کی گئی ہے، ملک اشفاق کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز بھیجے گئے ہیں جن پر ایڈمنسٹریٹر سے منظوری نہیں  لی گئی ہے، تحصیل جلالپور پیروالا کے ترقیاتی کاموں کا بجٹ بھی فائنل نہیں  کیا گیا ہے جس پر ایڈمنسٹریٹر تحصیل جلالپور پیروالا نے ملک اشفاق کو چیف آفیسر جلالپور پیروالا سے ہٹانے کی سفارش کی اور کرپشن پر کاروائی کی رپورٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کو کردی ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ نے مذکورہ آفیسر کو ملتان ٹرانسفر کردیا ہے اور پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -